Course Title : Literary Criticism II
Course Code : URDU364
Credit Hours : 03
Instructor : Tariq Habib
E mail : [email protected]
Timings : Monday 8 am to 9:30 am
Tuesday 9:30 am to 11 am
Mid Term : 09-03-2020 (Rescheduled : 14-04-202)
Final Term : 04-05-2020 (Reschedule… ??)
ESCRIPTION AND OBJECTIVES:
اردو زبان کے باقاعدہ سفر کی عمر بھی اب پانچ سو سال کے لگ بھگ ہوچلی ہے۔ اس پانچ سو سال کے عرصے میں اردو نے کئی فکری و فنی منازل طے کیں ؛کئی اصناف کو جنم دیا اور ان کی آب یاری کی۔ بیسیوں رجحانات اپنے اندر سموے اور متعدد لہجوں کو فروغ دیا۔ انھی رجحانات میں سے ایک رجحان اور رویہ نقد و نظر یا پھر مروجہ الفاظ میں تنقید کا بھی ہے ۔ اس میں ہرگز ہرگز کوئی شک و شبہ نہیں کہ تنقید کا عمل ، تخلیق کے وجود میں آنے کے بعد شروع ہوتا ہے ؛ نیز تخلیق کا وجود تنقید پر مقدم ہے ۔ یہ بھی قانونِ فطرت ہے کہ ہر بڑی تخلیق ، اپنے تنقیدی اصول اپنے ساتھ لے کر آتی ہے۔ تنقید کا بنیادی مقصد کسی تخلیق، کسی فن پارے کی عظمت کو واضح کرنا، کھرے کھوٹے میں امتیازی خط کھینچنا اور ادب کے طلبہ کے لیے تخلیقات کے مطالعے کے حوالے سے لالچ اور آسودگی پیدا کرنا ہے ۔ اس ترغیب کے بعد تنقید کے متعدد دوسرے افادی پہلو اجاگر ہوتے ہیں، جس میں سب سے بڑا پہلو ایک باذوق معاشرہ تشکیل دینا ہے۔ اردو تنقید نگاری کی روایت میں یونانی، عربی، فارسی اور انگریزی ادب سے استفادے کے عناصر شامل ہیں۔ مغربی تنقید ایک الگ اور بڑا موضوع ہے ، جس کے اہم اور اصول ساز ناقدین گذشتہ میقات میں زیرِ بحث لاے گئے ہیں، جب کہ زیرِ نظر میقات اور کورس میں مشرقی تنقید کےآثار، محرکات واسباب، اصول و قواعد ، رجحانات و موضوعات اور اردو تنقید کے اہم نقاد زیرِ بحث لاے گئے ہیں۔ ناقدین کے ان مطالعات سے بیسویں صدی میں ابھرنے والے تنقیدی دبستانوں کے ذریعے سے بحث کی گئی ہے۔یوں ان تنقیدی دبستانوں اور ناقدین کے کاموں کو سامنے رکھتے ہوے تخلیقی ادب کی اہمیت اور ضرورت کو سمجھنے میں مددملتی ہے اور مختلف اصناف و رجحانات کے ارتقائی سفر پر بھی روشنی پڑتی ہے ؛ نیز اس تنقیدی ادب کے مطالعے سے جہاں ایک زبان و ادب کی ایک علمی روایت کی تفہیم ممکن ہوتی ہے، وہیں معاشرتی سطح پر زندگی گزارنے کے آداب سے بھی شناسائی میسر آتی ہے اورعملی سطح پر زندگی بہتر طور پر گزارنے کی سمجھ بوجھ مہیا ہوتی ہے۔
INTENDED LEARNING OUTCOMES:
1۔ بیسویں صدی کے تناظر میں تنقیدکا مطالعہ اور انھیں تنقید کے مقاصد اور مطالب سے روشناس کروانا۔
2۔ تنقید اورتخلیق کے رشتے کے ساتھ ساتھ تنقید اور تحقیق کے رشتے سے آگاہ کرنا اور مشرقی تنقیدی دبستانوں سے آگاہ کرنا ۔
3۔ مغربی ناقدین کا مطالعہ اور اردو تنقید پر ان کے اثرات سے شناسائی بہم پہنچانا
4۔ درج بالا علمی تناظر میں اردو ادب کے ناقدین اور ان کی خدمات سے متعارف کروانا ۔
5۔۔ عملی سطح پر علمی و ادبی فن پاروں کو پرکھنے اور ان پرتنقید کے قابل بنانا
COURSE CONTENTS:
1۔ تنقید ۔ تعارف۔
2۔ مشرقی تنقید کا پس منظری مطالعہ
3۔ الطاف حسین حالی ۔ مقدمہ شعرو شاعری ۔ اردو شاعری کا تجزیہ
4۔ اردو تنقید کی روایت
5۔ اعادہ رومانوی تحریک۔ جمالیاتی تنقیدی دبستان
6۔ اعادہ ترقی پسند تنقیدی دبستان ۔ احتشام حسین
7۔ فن براے فن ، تصورِ روایت۔ محمد حسن عسکری
8۔ امتزاجی تنقید، شاعری کی تنقید۔ ڈاکٹر وزیر آغا
9۔ اعادہ نفسیاتی دبستانِ تنقید
10۔ افسانوی تنقید۔ وارث علوی
11۔ جدید تنقیدی نظریات۔ محمد علی صدیقی
12۔ ساختیاتی تنقید۔ ڈاکٹر گوپی چند نارنگ
READINGS:
1۔ اردو تنقیدکا ارتقا، از: ڈاکٹر عبادت بریلوی
2۔ اردو میں تنقید نگاری ، از: ڈاکٹر نور الحسن ہاشمی
3۔ مقدمہ شعر وشاعری، از: الطاف حسین حالی
4۔ اردو تنقید پر ایک نظر، از: پروفیسر کلیم الدین احمد
5۔ ترقی پسند تحریک، از: احتشام حسین
6۔ اردو ادب کی تحریکیں، از: ڈاکٹر انور سدید
7۔ تنقیدی دبستان، از: ڈاکٹر سلیم اختر
8۔ معنی اور تناظر ، از: ڈاکٹر وزیرآغا
9۔ ساختیات، پس ساختیات اور مشرقی شعریات، از: ڈاکٹر گوپی چندنارنگ
10۔ ساختیات ایک تعارف، از: ڈاکٹر ناصر عباس نیر
Week |
Topics and Readings |
Books with Page No.
|
1 |
تنقید ۔ تعارف ۔ اسلوب ۔ فکر و فن کی آمیزش۔ الفاظ کی اہمیت و پہچان |
|
2 |
تنقید ۔ مقاصد و مطالب |
اردو شاعری کا مزاج ،نظم جدید کی کروٹیں |
3 |
تنقید اور تخلیق کا رشتہ۔ تنقید اور تحقیق کا رشتہ |
اردوتنقید کا ارتقا |
4 |
الطاف حسین حالی۔ تنقیدی نظریات۔ تصورِ شعر |
مقدمہء شعرو شاعری |
5 |
عمرانی اور ترقی پسند دبستان |
ترقی پسند تحریک۔ اردو ادب کی تحریکیں |
6 |
احتشام حسین |
ترقی پسند تنقید |
7 |
مشرقی تنقید اور اردو دبستانوں کے نتائج و اثرات |
اردو ادب کی تحریکیں۔ اردو شاعری کا مزاج |
|
وسطی امتحان |
|
8 |
ٹی ایس ایلیٹ۔ تصورِروایت۔ شاعری کی آوازیں |
ارسطو سے ایلیٹ تک۔ مغربی تنقید کے اصول |
9 |
محمد حسن عسکری۔ تصورِ روایت۔ فن براے فن |
مجموعہ محمد حسن عسکری |
10 |
ساختیات۔ امتزاجی تنقید۔ ڈاکٹر وزیر آغا |
معنی اور تناظر |
11 |
سوسییر۔ ساختیات |
ساختیات۔ پس ساختیات۔ ایک تعارف |
12 |
وارث علوی۔ افسانے کی تنقید |
فکشن کی تنقید |
13 |
مشرقی اور مغربی تنقیدی دبستانوں کا تقابل اور حاصل مطالعہ |
جدید اردو نظم میں وجودیت |
14 |
عملی مشقیں ۔ سیمی نار۔ سوالات۔ سارے میقات میں ہونے والی فکری گفت گو کا سرسری جائز |
اعادہ |
|
حتمی امتحان |
|
RESEARCH PROJECT /PRACTICALS/LABS/ASSIGNMENTS
1۔ ہر طالب علم سے تنقید اور تصورات پر دو دو عملی مشقیں۔
2۔ ناقدین کے تصورات پر مذاکرہ اور ہر طالب علم سے الگ الگ مباحثاتی نمایندگی
ASSESSMENT CRITERIA
Total : 100
Sessional : Assignments + Presentation + Behaviour + Attendence = 5 + 5 + 5 + 5 = 20
Mid exam : 30
Final exam : 50