Course Title : Modern Urdu Poem
Course Code : URDU642
Credit Hours : 03
Instructor : Tariq Habib
E mail : [email protected]
Timings : Monday 9:30 am to 11 am
Tuesday 8 am to 9:30 am
Mid Term : 09-03-2020 (Rescheduled : 14-04-202)
Final Term : 04-05-2020 (Reschedule… ??)
ESCRIPTION AND OBJECTIVES:
اٹھارہ ستاون کو ایک تاریخی علمی ادبی موڑ قرار دیا جاتا ہے۔ 1857 ء کے بعد علی گڑھ تحریک کے تحت علم و ادب میں نئے رجحانات کو فروغ ملا اور پرانے اسالیب متروک کیے جانے لگے۔ نثر کے ساتھ ساتھ شاعری میں بھی نئے اسالیب اور نئی ہیئتوں کے تجربات ہونے لگے۔ اس تمام فکری پس منظرمیں نظم کی اہمیت دو چند ہوگئی اور اردوغزل فکری و فنی دونوں حوالوں سے متاثر ہوئی۔ خصوصاً غزل کی ہیئت کی مقررہ پابندیاں ، نئے عہد کے تقاضوں سے ہم آہنگ نہ ہو پارہی تھیں اور شعر ا جدید رجحانات کے تحت غزل کی ہیئت میں تنگیِ اظہار محسوس کررہے تھے۔ ایسے میں الطاف حسین حالی کے "مقدمہ شعر وشاعری" نے غزل اور نظم گوئی کے نئے راہ نما اصول مقرر کیے، جن سے بیسویں صدی عیسوی کے ادب کا فکری و فنی کا منظر نامہ ترتیب پاتا ہے۔ جدید ادب اور جدید نظم کا تعلق دراصل اسی بیسویں صدی عیسوی کے سیاسی، سماجی، معاشی ، تہذیبی ، مذہبی ، ثقافتی اور سائنسی ماحول سے عبارت ہے۔ جدید نظم کے تحت جن شعرا کو اس بدلتے عہد کی ترجمانی اور نمایندگی کا شرف حاصل ہے، ان میں میرا جی، ن م راشد، مجید امجید، فیض احمد فیض، اختر الایمان ، یوسُف ظفر، مختار صدیقی، جیلانی کامران، ڈاکٹر وزیر آغا، منیر نیازی، وغیرہ کے نام اور خدمات اہم ہیں۔ اس عہد کے نظم گو شعرا کا مطالعہ اصل میں بیسویں صدی عیسوی کے بدلتے ہوے سیاسی ، سماجی، معاشی ، تہذیبی ، مذہبی اور ثقافتی حالات و واقعات کا مطالعہ ہے اور اس مطالعے سے نئی نسل کو ان چونکا دینے والے جدید رویوں سے آگاہ کرنا ہے جو، یکایک ظہور پذیر ہوے اور پھر پورے معاشرتی ماحول کومتاثر کرتے چلے گئے؛نیز نئے فکری اور فنی تناظر سے آشنائی اس موضوع کے تحت ایک اہم مطالعہ ہوگا۔ اسی طرح آزادنظم کی ہیئت کے بعد نثری نظم کا پیرایہ بھی متعارف ہوا اور اس کی بنیادی وجہ بھی اظہار میں آزادی اختیار کرنا تھا۔ایسے میں ردو قبول کی کئی بحثیں نثری نظم کے حوالے سے اٹھیں اور بالآخر نثری نظم کے پیراے کو بھی قبول کرلیاگیا۔ نثر ی نظم میں مبارک احمد، عبدالرشید ، کشور ناہید کے نام بنیادی اہمیت کے حامل قرار پاے۔ بحیثیتِ صنفِ ادب ، نثری نظم کے مطالعے سے بھی کسی طور پر اب انکار نہیں کیا جاسکتا؛ لہٰذا نثری نظم کا مطالعہ بھی اب بیسویں اور اکیسویں صدی کے درج بالا تقاضوں کے مطابق ہی کیا جارہا ہے ۔
INTENDED LEARNINGS OUTCOMES:
1۔ بیسویں صدی کے تناظر میں جدید غزل کا مطالعہ کرلینے کے بعد اب طلبہ اس قابل ہیں کہ انھیں جدید اردو نظم کا مطالعہ کروایا جاسکے۔
2۔ زیرِ نظر موضوع کے تحت طلبہ جدید نظم کے ہئیتی تناظر سے آگاہ ہوسکیں گے اور بیسویں صدی کے حیرت انگیز انکشافات سے طلبہ متعارف ہوسکیں گے ۔
3۔ جدید نظم نگاروں میں تخصیص کے ساتھ طلبہ ن م راشد ، میراجی، مجید امجد، فیض احمد فیض ، اختر الایمان اور منیر نیازی جیسے اہم شعرا کے فکروفن سے شناسائی کے مراحل سے گزریں گے۔
4۔ جدید آزاد نظم کےساتھ ساتھ نثری نظم کے پیراے اور معروف نثری نظم گو شعرا کا مطالعہ کرکے ہیئت کےاس سفر کو مکمل کرپائیں گے۔
COURSE CONTENTS:
1۔ اردو شاعری کی قدیم ہیئتوں سے نئی ہیئتوں کی طرف پیش قدمی اور غزل سے نظم کے رجحان کی شدت کی وجوہات اور اثرات
2۔ نظمِ معری، سانیٹ، آزاد نظم کا ساختیاتی مطالعہ
3۔ میراجی، ن م راشد، مجید امجد، فیض احمد فیض، اخترالایمان، منیرنیازی کا تخصیص کے ساتھ مطالعہ
4۔ رومانویت ، ترقی پسندی، کارل مارکس، نفسیات، سگمنڈ فرائیڈ، کارل گستاو ژنگ، نیا کائناتی تصور، جدید سائنسی رجحانات، آین سٹائن کے تصورات کا اختصار سے تعارف و مطالعہ
5۔ نئی لسانی تحریک اور شعری پیرایہ۔ نثری نظم اور عبدالرشید، افضال احمد سید، کشور ناہید کی نثری نظم کا مطالعہ
READINGS:
1۔ کلیاتِ میرا جی، (منتخب نظمیں)
2۔ کلیاتِ ن م راشد، (منتخب نظمیں )
3۔ کلیاتِ مجید امجد، (منتخب نظمیں)
4۔ کلیاتِ فیض احمد فیض، (منتخب نظمیں)
5۔ کلیاتِ اخترا لایمان ، (منتخب نظمیں)
6۔ کلیاتِ منیر نیازی ، (منتخب نظمیں)
7۔ ن م راشد ؛ ایک مطالعہ، از: ڈاکٹر جمیل جالبی
8۔ مطالعہ راشد، از: ڈاکٹر محمد فخر الحق نوری
9۔ کشفِ ذات کی آرزو کا شاعر، از: طارق حبیب
10۔ شبیہ، ن م راشد کی نظموں کے تجزیاتی مطالعے ، مرتبہ: طارق حبیب
11۔ میرا جی ؛ ایک مطالعہ، از: ڈاکٹر جمیل جالبی
12۔ میرا جی ؛ شخصیت اور فن ، از: ڈاکٹر رشید امجد
13۔ شبیہ، ڈاکٹر وزیر آغا بہ حوالہ میرا جی، مرتبہ: طارق حبیب
14۔ مجید امجد کی داستانِ محبت، از: ڈاکٹر وزیر آغا
15۔ فیض ؛ شخص اور شاعر، از: ڈاکٹر آفتا ب حمد
16۔ نثری نظم ، از: ڈاکٹر محمد فخر الحق نوری
17۔ منیر نیازی؛ شخصیت اور فن، از: امجد طفیل
Week |
Topics and Readings |
Books with Page No.
|
1 |
تمہیدی ، تعارفی گفت گو، لفظ کا مادہ، قواعد، علمِ بیان، علمِ بدیع، غزل سے نظم کی طرف پیش قدمی |
نثری نظم، شبیہ، جدید غزل نمبر |
2 |
نظمِ معری، سانیٹ اور جدید نظم کی ہیتوں کا مطالعہ |
نثری نظم، شبیہ، جدید غزل نمبر |
3 |
بیسویں صدی عیسوی کے سیاسی و سماجی، سائنسی و نفسیاتی حالات |
کشفِ ذات کی آرزو کا شاعر |
4 |
بیسویں صدی عیسوی ،سائنسی و نفسیاتی حالات۔ اردو شاعری میں تصوراتِ انسان |
مطالعہ راشد |
5 |
ن م راشد کے عہد کے سیاسی و سماجی حالات۔ سوانح ۔ علمی و ادبی شخصیت |
کلیاتِ راشد، راشد ایک مطالعہ |
6 |
ن م راشد ۔ شعری متن کی روشنی میں فکری و فنی عناصر |
کلیاتِ راشد، کشفِ ذات کی آرزو کا شاعر |
7 |
میرا جی ۔ افکار و موضوعات ۔ جدید نظم کا بانی۔ اثرات و نتائج |
کلیاتِ میرا جی، میرا جی ایک مطالعہ۔ شبیہ، میراجی نمبر |
|
وسطی امتحان |
|
8 |
مجید امجد۔ سوانح ۔ شعری متن ۔ |
کلیاتِ مجید امجد، مجید امجد کی داستانِ محبت |
9 |
مجید امجد ۔ فکری پہلو ۔ شعری متن کی روشنی میں موضوعاتی دائرہ کار |
کلیاتِ مجید امجد، مجید امجد کی داستانِ محبت |
10 |
فیض احمد فیض ۔ سوانح۔ موضوعاتی مطالعہ |
کلیاتِ فیض احمد فیض، فیض شخص اور شاعر |
11 |
اخترا لایمان ۔ سوانح۔ موضوعاتی مطالعہ |
کلیاتِ اخترالایمان، نظم جدید کی کروٹیں |
12 |
منیر نیازی ۔ سوانح اور شخصیت۔ افکار و موضوعات |
کلیاتِ منیر نیازی، منیر نیازی : شخصیت اورفن |
13 |
نثری نظم ۔ عبدالرشید، مبارک احمد، کشور ناہید |
نثری نظم، ادبیات: نثری نظم نمبر |
14 |
عملی مشقیں ۔ سیمی نار۔ سوالات۔ سارے میقات میں ہونے والی فکری گفت گو کا سرسری جائز |
اعادہ |
RESEARCH PROJECT /PRACTICALS/LABS/ASSIGNMENTS :
1۔ ہر طالب علم سے جدید شاعری اور تصورات پر دو دو عملی مشقیں۔
2۔ جدید شعرا کے تصورات پر مذاکرہ اور ہر طالب علم سے الگ الگ مباحثاتی نمایندگی
ASSESSMENT CRITERIA
Total : 100
Sessional : Assignments + Presentation + Behaviour + Attendence = 5 + 5 + 5 + 5 = 20
Mid exam : 30
Final exam : 50