Course Title        :               Modern Urdu Ghazal

Course Code      :               URDU 6214

Credit Hours       :               03

Instructor            :               Tariq Habib

E mail                 :               [email protected]

Timings               :               Tuesday  12 pm to 1:30 pm

                                            Wednesday 12 pm to 1:30 pm

Mid Term           :                 14-12-2020

Final Term           :                04-02-2021

ESCRIPTION AND OBJECTIVES:

 ء 1857 کو ایک تاریخی علمی ادبی موڑ قرار دیا جاتا ہے۔ 1857 ء کے بعد علی گڑھ تحریک کے تحت علم و ادب میں نئے رجحانات کو فروغ ملا اور پرانے اسالیب متروک کیے جانے لگے۔ نثر کے ساتھ ساتھ شاعری میں بھی نئے اسالیب اور نئی ہیئتوں کے تجربات ہونے لگے۔ اس تمام فکری پس منظرمیں نظم کی اہمیت دو چند ہوگئی اور اردوغزل فکری و فنی دونوں حوالوں سے متاثر ہوئی۔ ایسے میں الطاف حسین حالی کے "مقدمہ شعر وشاعری" نے غزل اور نظم گوئی کے نئے راہ نما اصول مقرر کیے، جن سے بیسویں صدی عیسوی کے ادب کا فکری و فنی کا منظر نامہ ترتیب پاتا ہے۔ جدید ادب اور جدید غزل کا تعلق دراصل اسی بیسویں صدی عیسوی کے سیاسی، سماجی، معاشی ، تہذیبی ، مذہبی ، ثقافتی اور سائنسی ماحول سے عبارت ہے۔ جدید غزل کے تحت جن شعرا کو اس بدلتے عہد کی ترجمانی اور نمائندگی کا شرف حاصل ہے، ان میں یاس یگانہ چنگیزی، فراق گورکھ پوری، ناصر کاظمی، فیض احمد فیض، منیر نیازی، شکیب جلالی ، جون ایلیا، ظفر اقبال، خورشید رضوی وغیرہ کے نام اور خدمات اہم ہیں۔  اس عہد کے غزل گو شعرا کا مطالعہ اصل میں بیسویں صدی عیسوی کے بدلتے ہوے سیاسی ، سماجی، معاشی ، تہذیبی ، مذہبی اور ثقافتی حالات و واقعات کا مطالعہ ہے اور اس مطالعے سے نئی نسل کو ان چونکا دینے والے جدید رویوں سے آگاہ کرنا ہے جو، یکایک ظہور پذیر ہوے اور پھر پورے معاشرتی ماحول کا متاثر کرتے چلے گئے۔                         

INTENDED LEARNING OUTCOMES: 

1بیسویں صدی کے تناظر میں عہد کے سیاسی و سماجی حالات کا مطالعہ اور عہد کا ادب  کے ساتھ  رشتہ واضح کرنا ۔

2زیرِ نظر موضوع کے تحت طلبہ جدید غزل کے فکری و موضوعاتی تناظر سے  آگاہی اور بیسویں صدی کے حیرت انگیز انکشافات سے طلبہ کو متعارف کروانا ۔   

3 جدید غزل اور بیسویں صدی عیسوی کے تناظر کا مطالعہ کرنے سے قبل انیسویں صدی عیسوی کے نصف آخر کا علمی و سیاسی و سماجی ماحول اور غزل کی روایت سے آگاہ کرنا ۔

4جدید غزل گو شعرا کی روایت سے آگاہ کرنا اور تخصیص کے ساتھ طلبہ کو یاس یگانہ چنگیزی، فراق گورکھ پوری، ناصر کاظمی، احمد فراز ، ثروت حسین، جون ایلیا جیسے اہم شعرا کے فکروفن سے شناسا کرنا ۔ 

4جدید غزل کے مطالعات کی روشنی میں دراصل بیسویں اور اکیسویں صدی عیسوی کے سیاسی ، سماجی، ثقافتی اور کونیاتی ماحول سے متعارف کروانا ۔  

COURSE CONTENTS: 

1 صنفِ غزل فکری و فنی مطالعہ ۔ 

2بیسویں صدی عیسوی کا سائنسی ، سماجی، سیاسی، ثقافتی، عمرانی، نفسیاتی پس منظری مطالعہ ۔ 

3یگانہ چنگیزی۔ سوانحی ، فکری اور فنی مطالعہ، تنقیدی مباحث ۔ 

4یگانہ کے منتخب شعری متن (غزلیات) کا مطالعہ ۔ 

5فراق گورکھ پوری ، سوانح، شخصیت اور اہم ترین واقعات و حالاتِ زندگی کا مطالعہ ۔ 

 6فراق گورکھ پوری کے افکار و موضوعات اور غزلیات کا مطالعہ ۔ 

7ناصرکاظمی کے عہد کا مطالعہ ۔ 

8ناصر کاظمی تک پہنچنے والی اردو غزل کی روایت ؛ خصوصاً بیسویں صدی کے تناظر میں؛ حسرت موہانی، شاد عظیم آبادی، اصغر گونڈوی، فانی بدایونی، جگر مراد آبادی، اقبال ، یگانہ ، فراق ، حفیظ ہوشیار پوری ۔ 

9 ناصر کاظمی  کا سوانحی تعارُف ، خاندانی پس منظر، علمی و ادبی  خدمات اور غزلیہ متن کے مطالعات  کی روشنی میں ناصر کاظمی کے افکار و موضوعات کا مطالعہ ۔

10احمد فراز کی زندگی کے متعلق معلومات کی فراہمی، شعری متن کی روشنی میں موضوعات کا جایزہ ۔ 

11ثروت حسین کے حالاتِ زندگی اور افکار و موضوعات کا مطالعہ ۔ 

12خورشید رضوی کے حالاتِ زندگی اور افکار و موضوعات کا مطالعہ ۔ 

13جون ایلیا کے حالاتِ زندگی اور افکار و موضوعات کا مطالعہ ۔ 

14اکیسویں صدی عیسوی تک کی اردو غزل کا سرسری جایزہ اور اختتامی اور حاصلِ تدریس مطالعہ ۔ 

 

 

Week

Topics and Readings

Books with Page No.

 

1

تمہیدی ، تعارفی گفت گو، لفظ کا مادہ، قواعد، علمِ بیان، علمِ بدیع

 

2

روایت کے پس منظر میں کلاسیکی شعرا کا ذکر

 

3

بیسویں صدی عیسوی کے سیاسی و سماجی، سائنسی و نفسیاتی حالات

 

4

بیسویں صدی عیسوی کے سیاسی و سماجی، سائنسی و نفسیاتی حالات

 

5

بیسویں صدی عیسوی کی غز ل کی روایت ، ناصر کاظمی تک

 

6

یگانہ چنگیزی کی سوانح اور علمی و ادبی شخصیت

 

7

یگانہ چنگیزی کےعہد کے تناظر میں فکری و فنی مطالعہ

 

 

وسطی امتحان

 

8

فراق گورکھ پوری کے عہد کے سیاسی و سماجی حالات

 

9

فراق  کی غزلیات کا متن۔ افکار و موضوعات۔

 

10

ناصر کاظمی ؛ عہد کے تناظر میں ۔ متن کا مطالعہ۔

 

11

ناصر کاظمی کے موضوعات ۔ تنقیدی مباحث۔ عظمتِ ناصر

 

12

احمد فراز ۔ سوانح  اور شخصیت۔ افکار و موضوعات

 

13

جون ایلیا ۔ سوانح  اور شخصیت۔ افکار و موضوعات

 

14

خورشید رضوی ۔ سوانح  اور شخصیت۔ افکار و موضوعات

 

 

حتمی امتحان

 

 

RESEARCH PROJECT /PRACTICALS/LABS/ASSIGNMENTS :

1  ہر طالب علم سے جدید شاعری اور تصورات پر دو دو عملی مشقیں۔ 

2 جدید شعرا کے تصورات پر مذاکرہ  اور ہر طالب علم سے الگ الگ مباحثاتی نمایندگی

ASSESSMENT CRITERIA

Total                :           100

Sessional : Assignments + Presentation + Behaviour + Attendence = 5 + 5 + 5 + 5 = 20

Mid exam        :           30

Final exam      :           50