Week 7 ٹی ایس ایلیٹ۔ روایت کا تصور، حسن عسکری ، فن براے فن کی روایت
اردو تنقید کے بیسویں صدی عیسوی کے رجحانات میں مغربی نقاد تی ایس ایلیٹ کے نظریات کے گہرے اثرات موجود ہیں۔ شخصیت کے فن پارے پر اثرات اور روایت کے نظریات نہایت اہم مباحث ہیں۔ اردو میں معروف نقاد حسن عسکری کے شخصیت اور روایت کے حوالے سے نظریات بھی بے حد اہم ہیں۔ حسن عسکری کی علمی و ادبی خدمات سے بھی انکار ممکن ہے۔ اس ہفتے میں حسن عسکری کے نظریاتِ فن اور روایت کے حوالے سے ان کی تنقیدی راے کو جاننا شامل ہے۔ ذیل میں متعدد لنک دے جارہے ہیں، جو ٹی ایس ایلیت اور حسن عسکری کی کتب سے متعلق ہیں۔ یاد رہے کہ یہیں پر اسلامی ادب کی تحریک کا مطالعہ بھی ضروری ہے۔ اس حوالے سے راقم کا ایک مقالہ بھی مطالعے کے لیے پی ڈی ایف فارم میں پیش کیا جارہا ہے۔