Week 12 فیض احمد فیض ۔ سوانح۔ موضوعاتی مطالعہ

فیض احمد فیض کے نام سے ادب کا شاید ہی کوئی طالب علم ہو، جو ناواقف ہو۔ 1917 کے انقلابِ روس کے بعد دنیا میں معاشی بحران پیدا ہوا اور جاگیردارانہ اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھائی گئی۔ 1936 میں ہندوستان میں بھی اس مارکسی انقلاب کے تحت ترقی پسند تحریک کا آغاز ہوا۔ فیض احمد فیض اس تحریک کے روح رواں تھے۔ فیض صاحب کا کمال یہ ہے کہ انھوں نے دوسرے ترقی پسندوں کے مقابلے میں اپنی شاعری کو رومانوی اور حقیقی مسائل سے ہم آہنگ کرکے امتزاجی رویہ پیدا کیا ، جس کے باعث انھیں دوام حاصل ہوا۔ پسے ہوے معاشرے کے مسائل کو سمجھنے اور ادب میں ترقی پسندی کے مطلب کو جاننے کے لیے فیض احمد فیض کا مطالعہ ناگزیر ہے۔ ذیل میں فیض احمد فیض کا کلیات نسخہ ہاے وفا اور ان پر تنقیدی کام کا حوالہ اور لنگ دیا جارہا ہے۔ 

https://www.rekhta.org/Poets/faiz-ahmad-faiz/couplets?lang=ur

https://www.rekhta.org/ebooks/nuskhaha-e-wafa-faiz-ahmad-faiz-ebooks-1?lang=ur

https://www.youtube.com/watch?v=jm0UhKhXLjU