Week 9 مجید امجد۔ سوانح ۔ شعری متن ۔

مجید امجد آزاد اور جدید نظم کے تیسرے بڑے شاعر ہیں۔ مجید امجد جھنگ میں پیدا ہوے، ساہی وال منٹگمری میں اپنی زندگی کا طویل عرصہ گزارا، وہیں فوت ہوے اور پھر انھیں جھنگ لایا گیا، جہاں ان کی آخری آرام گاہ ہے۔ مجید امجد نے اپنے بیش قیمت مشاہدے کی بنا پر معمولی موضوعات کو غیر معمولی بنا دیا۔ انھوں نے رومانوی انداز سے آغاز کرکے کونیاتی نظام تک کے موضوعات کو اپنی تخلیقات کا حصہ بنا دیا۔ مجید امجد بلاشبہ  ایک بڑے شاعر ہیں، جن کے مطالعے کے بغیر اردو جدید شاعری کا مطالعہ ادھورا رہتا ہے۔ مجید امجد شناسی میں کئی ناقدین کے نام اہم ہیں، تاہم ڈاکٹر وزیر آغا وہ ابتدائی نقاد ہیں، جنھوں نے مجید امجد کے افکار کی تفہیم میں بنیادی کردار ادا کیا۔ 

https://www.rekhta.org/ebooks/kulliyat-e-majeed-amjad-ebooks?lang=ur

http://khayaban.uop.edu.pk/Shumaray/22_Bahar_2010/07_dr_saeeda_tahir.html