Week 11 فیض احمد فیض ۔ سوانح۔ موضوعاتی مطالعہ
کسی بھی ادیب، شاعر اور فن کار کی زندگی کا مطالعہ اس کے فکر و فن کی گرہیں کھولنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ فیض صاحب کی زندگی میں ایسی خوب صورت باتیں، تکالیف، سانحات اور دل کش واقعات ہیں، جن کے مطالعے سے ان کے افکار کی تفہیم میں مدد ملتی ہے۔ خصوصا ایلس فیض سے ان کے تعلقات کا مطالعہ نہایت اہم ہے۔
فیض احمد فیض کے نام سے ادب کا شاید ہی کوئی طالب علم ہو، جو ناواقف ہو۔ 1917 کے انقلابِ روس کے بعد دنیا میں معاشی بحران پیدا ہوا اور جاگیردارانہ اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھائی گئی۔ 1936 میں ہندوستان میں بھی اس مارکسی انقلاب کے تحت ترقی پسند تحریک کا آغاز ہوا۔ فیض احمد فیض اس تحریک کے روح رواں تھے۔ فیض صاحب کا کمال یہ ہے کہ انھوں نے دوسرے ترقی پسندوں کے مقابلے میں اپنی شاعری کو رومانوی اور حقیقی مسائل سے ہم آہنگ کرکے امتزاجی رویہ پیدا کیا ، جس کے باعث انھیں دوام حاصل ہوا۔ پسے ہوے معاشرے کے مسائل کو سمجھنے اور ادب میں ترقی پسندی کے مطلب کو جاننے کے لیے فیض احمد فیض کا مطالعہ ناگزیر ہے۔ ذیل میں فیض احمد فیض کا کلیات نسخہ ہاے وفا اور ان پر تنقیدی کام کا حوالہ اور لنگ دیا جارہا ہے۔
https://www.rekhta.org/Poets/faiz-ahmad-faiz/couplets?lang=ur
https://www.rekhta.org/ebooks/nuskhaha-e-wafa-faiz-ahmad-faiz-ebooks-1?lang=ur
https://www.youtube.com/watch?v=jm0UhKhXLjU
https://www.libertybooks.com/Faiz-Ahmed-Faiz-Shair-Aur-Shakhs-34203