علم التذکیر بایام اللہ
4-علم التذکیر بایام اللہ
اس علم کا تعلق گزشتہ اقوام کے تاریخی احوال سے ہے۔ قوموں کے عروج کے رموز اور زوال کے اسباب کو بیان کیا گیا ہے۔ قومِ عاد، ثمود، اور وغیرہ کا ذکر اسی ضمن میں کیا گیا ہے۔ عام طور پر کسی قوم کو اس کی سرکشی اور اس کی اخلاقی برائیوں کی وجہ سےعذاب میں مبتلاء کیا گیا ہے۔ قرآن کے نزدیک گزشتہ اقوام کے نشیب و فراز کے بیان کا مقصد افراد کو زمانہ کے ناقابلِ تغیر اصولوں سے آگاہ کرنا ہے۔ تاکہ وہ اپنے احوال کو زمانی حقائق کے مطابق ترتیب دیں سکیں۔