علم المخاصمہ

2-علم المخاصمه

علم المخاصمه سے مراد تقابل ادیان یا مذاہب (comparative study of religions) ہے۔ اس ضمن میں قرآن چار گروہوں کے عقائد سے بحث و مباحثہ کرتا ہے، ان چار گروہوں میں مشرکین، یہود و نصاریٰ اور منافقین شامل ہیں۔ قرآن نے مشرکین کے شرکیہ عقائد کا ابطال کرکے توحید کا اثبات کیا ہے، انہیں عقیدہ آخرت اور حیات بعد الموت پر دلائل دیکر ان کے عقائد کے خلاف حجت قائم کی ہے۔ اسی طرح یہود کے عقائد و اعمال پر بھی گرفت کی ہے۔ نصاریٰ کے عقیدہ تثلیث، مسیح علیہ السلام کی الوہیت، ابنیت اور مصلوبیت کا رد کر کے انہیں اللہ کا بندہ اور رسول ثابت کیا ہے۔ جبکہ منافقین کو اپنے ایمان میں اخلاص پیدا کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔ علم المخاصمه بھی قرآن کے اہم موضوعات میں سے ہے۔ اس علم کی مباحث متکلم کے ذمے ہیں۔