UNIVERSITY OF SARGODHA
DEPARTMENT OF URDU & ORIENTAL LANGUAGES
COURSE OUTLINE SPRING 2020
Course Tittle: Tradition of Ghalib and Iqbal Study
Course Code: URDU-7110
Credit Hours: 03
Instructor: Muhammad Yar
Email: [email protected]
DESCRIPTION & OBJECTIVES:
اردوکی شعری روایت میں دیگر شعراء کے مقابلےمیں غالب اور اقبال کو ایک خاص امتیاز حاصل ہے۔ غالب کی صورت میں انیسویں صدی کے شعری اور فکری مزاج کو جبکہ اقبال کی شکل میں بیسویں صدی کے سیاسی، تاریخی اور فکری مزاج کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ ان دونوں شعراء کے تناظر میں کامل اردو شعری روایت کا ادراک ممکن ہے تو یہ بات غلط نہیں ہو گی۔ اسی سے جڑا ہوا ایک اور نکتہ بھی ہے کہ اردو کی تنقیدی اور تحقیقی روایت میں ان دونوں شعراء مقدار اور معیار کے حوالے سے اتنا کچھ لکھا جا چکا ہے کھ جو بذات خود ادب کا الگ شعبہ علم کی شکل اختیار کر گیا۔ اردو اور دیگر زبانوں میں غالب اور اقبال پر ہزاروں کتب تصنیف و تالیف کی گئیں، لاتعداد تحقیقی و تنقیدی مضامین لکھے گئے، جامعات میں ہزاروں سندی مقالے سامنے آئے اور اردو کے اہم ادبی جرائد نے ان شخصیات پر خصوصی نمبر شائع کیے گئے۔ اس اعتبار سے غالب اور اقبال شناسی کی روایت کا مطالعہ کرنا ضروری ہو جاتا ہے۔ اس کورس کےذریعے اس کثیر تحقیقی و تنقیدی سرمایے کو نئے سرے سے دریافت کرنے کی ضرورت ہےجو ان دو شعراء کے فکر و فن پر لکھا گیا تاکہ تاریخی، ادبی، سیاسی،سماجی اور تہذیبی تناظر میں شعر و ادب کا مطالعہ کیا جا سکے۔
Intended Learning Outcomes:
Course Contents:
1.
(i) اردو میں غالب شناسی کی روایت۔ آغاز و ارتقا
(ii) غالب کی سوانح عمریوں کا تحقیقی جائزہ (iii) غالب کی اردو؍فارسی شاعری پر تحقیقی و تنقیدی کا م کا جائزہ (iv) غالب کی نثری خدمات کا جائزہ
(v) غالب کے حوالے سے ادبی رسائل و جرائد کے خصوصی شمارے (vi) شارحینِ غالب کا مطالعہ (vii) اہم تحقیقی و تنقیدی کتب
*غالب (غلام رسول مہر) *ذکر غالب (مالک رام) *غالب اور سفر کلکتہ (ڈاکٹر خلیق انجم) *دیوان غالب :نسخہ عرشی (امتیاز علی خان عرشی) *شعور و لاشعورکا شاعر۔غالب(ڈاکٹر سلیم اختر) *غالب اور انقلاب ستاون (ڈاکٹر معین الرحمن) *مکتوباتِ غالب (لطیف الزماں خاں) *طائفِ غیبی اور پنج آہنگ (ڈاکٹر وزیر الحسن عابدی)
(viii) چند اہم غالب شناس:*کالی داس گپتا رضا *شیخ اکرام *ڈاکٹر خلیق انجم *پروفیسر حمید احمد خان * مالک رام
(ix) غالبیات کے حوالے سے اہم ادارے:* غالب انسٹی ٹیوٹ، دہلی *ادارہ یادگارِ غالب
2.
اقبالیات
(i) اردو میں اقبال شناسی کی روایت۔ آغاز و ارتقا
(ii) اقبال کی سوانح عمریوں کا تحقیقی جائزہ
(iii) اقبال کی اردو؍فارسی شاعری پر تحقیقی و تنقیدی کا م کا جائزہ
(iv) اقبال کی نثری خدمات کا جائزہ
(v) اقبال کے حوالے سے ادبی رسائل و جرائد کے خصوصی شمارے(ماہِ نو،صحیفہ، ادبی دنیا،اوراق)
(vi) شارحینِ اقبال کا مطالعہ
(vii) اہم تحقیقی و تنقیدی کتب
*زندہ رود (جاوید اقبال) *فکر اقبال (خلیفہ عبدالحکیم) * شعر اقبال (عابد علی عابد) *اقبال کا علم کلام (علی عباس جلال پوری) * اقبال نئی تشکیل (عزیز احمد)
(viii) چند اہم اقبال شناس:*نذیر نیازی *ڈاکٹر فرمان فتح پوری * ڈاکٹر منظور احمد *مرزا محمد منور * جابر علی سید
(ix) اقبالیات کے حوالے سے اہم ادارے:.*بزم اقبال، لاہور *اقبال اکادمی، لاہور * شعبہ اقبالیات (علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، اسلام آباد )* شعبہ اقبالیات، پنجاب یونیورسٹی، لاہورCOU
Readings:
(1) خلیق انجم، غالب کا سفر کلکتہ اور کلکتہ کے ادبی معرکے، غالب انسٹی ٹیوٹ، دہلی، 2005ء
(2) فرح ذبیح، ڈاکٹر، نادر ذخیرہ غالبیات، شعبہ اردو:بہاء الدین زکریا یونیورسٹی، ملتان، 2003ء
(3) شکیل پتافی،ڈاکٹر، پاکستان میں غالب شناسی، بیکن بکس، ملتان،2014
(4) لطیف الزماں خاں، مترجم، مکتوبات غالب، دانیال، کراچی، 1999ء
(5) مالک رام، ذکر غالب، مکتبہ جامعہ، نِئی دہلی، 1985ء
(6) جاوید اقبال، زندہ رود:جلد اول تا سوم، شیخ غلام علی اینڈ سنز،لاہور، 1985ء
(7) خلیفہ عبدالحکیم، فکر اقبال، بزم اقبال،لاہور، 1985ء
Course Schedule:
Sr# | Topics And Readings | Books |
Week 01 | اردو میں غالب شناسی کی روایت۔ آغاز و ارتقا | غالب کا سفر کلکتہ اور کلکتہ کے ادبی معرکے |
Week 02 | (1) غالب کی سوانح عمریوں کا تحقیقی جائزہ | غالب کا سفر کلکتہ اور کلکتہ کے ادبی معرکے |
Week 03 | (2) غالب کی سوانح عمریوں کا تحقیقی جائزہ | غالب کا سفر کلکتہ اور کلکتہ کے ادبی معرکے |
Week 04 | غالب کی اردو؍فارسی شاعری پر تحقیقی و تنقیدی کام کا جائزہ | نادر ذخیرہ غالبیات |
Week 05 | غالب کی نثری خدمات کا جائزہ | نادر ذخیرہ غالبیات |
Week 06 | غالب کے حوالے سے ادبی رسائل و جرائد کے خصوصی شمارے | نادر ذخیرہ غالبیات |
Week 07 | شارحینِ غالب کا مطالعہ | پاکستان میں غالب شناسی |
Week 08 | وسط مدتی امتحان | |
Week 09 | اہم تحقیقی و تنقیدی کتب | پاکستان میں غالب شناسی |
Week 10 | اردو میں اقبال شناسی کی روایت۔ آغاز و ارتقا | فکر اقبال |
Week 11 | اقبال کی سوانح عمریوں کا تحقیقی جائزہ | فکر اقبال |
Week 12 | اقبال کی اردو؍فارسی شاعری پر تحقیقی و تنقیدی کا م کا جائزہ | فکر اقبال |
Week 13 | اقبال کی نثری خدمات کا جائزہ | زندہ رود:جلد اول تا سوم |
Week 14 | اقبال کے حوالے سے ادبی رسائل و جرائد کے خصوصی شمارے(ماہِ نو،صحیفہ، ادبیدنیا،اوراق | زندہ رود:جلد اول تا سوم |
Week 15 | شارحینِ اقبال کا مطالعہ | زندہ رود:جلد اول تا سوم |
Week 16 | اہم تحقیقی و تنقیدی کتب | زندہ رود:جلد اول تا سوم |
TimeTable:
Day | Timings |
Wednesday | M.Phil (2nd) 11:30 -01:00 |
Thursday |
M.Phil (2nd) 11:30 -01:00 |
RESEARCH PROJECT :
ہر طالب علم کے لیے سیمسٹر کے دوران درج بالا موضوعات میں سے کسی ایک پر تحقیقی یا تجزیاتی مضمون لکھنا لازمی ہے۔
ASSESSMENT CRITERIA:
Mid: 30
Project: 10
Attendance: 5
Participation: 5
Final exam: 50
RULES AND REGULATIONS:
ہر طالب علم کے لیے 80٪ حاضری، مضمون اورکلاس میں ہونے والی بحث میں حصہ لینا لازمی ہے۔ یہ کورس مکالماتی نوعیت کا ہو گا۔