Course Tittle:  انتقادِ ادب: نظری و اطلاقی

Course Code: URDU7102

Credit Hours: 03

class timing.

M.Phil 1st sem. Mon, Tue. 1:30 to 3:00 pm.

 

Instructor: Shahid Nawaz

Email: [email protected]

ادبی تفہیم و تجزیے کے لیے تنقید کی اہمیت اساسی ہے۔ یہ کورس ایم فل کے طلبا میں ادبی تجزیے کی صلاحیتیں پیدا کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے ۔ اس کے تین حصے ہیں۔ پہلے حصے میں ادبی تنقید کے عمومی مباحث کا تعارف کرواتے ہوئے، تین  پیراڈائم سماجی،   جمالیاتی اور نفسیاتی کی تفہیم کروائی جائے گی ۔ دوسرے حصے میں مغربی اور اردو تنقید کی روایت سے جانکاری دینے کے بعد مختلف ادبی اصناف کے تنقیدی محاورے سے طلبا کی شناسائی کا اہتمام کیا جائے گا اور آخرمیں طلبا و طالبات میں مختلف ادبی متون کے متنوع تناظرات میں عملی تجزیوں کی مدد سے  تجزیاتی صلاحیت پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی جسے وہ آئندہ اپنی تحقیق میں استعمال کر سکیں گے ۔ اس کورس کو بنانے کے دو مقاصد ہیں۔ یورپی اور اردو اہم تنقیدی نظریات و تصورات کو طلبا تک پہنچانا اور ان میں ادبی تجزیے کی صلاحیت پیدا کرنا۔ کورس کو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ طلبا  تنقیدی رجحانات کے اہم نمائندوں کی تحریروں کے مطالعےسے تنقیدی نظریات اوران کی اطلاقی جہات سے واقفیت پیدا کریں۔