UNIVERSITY OF SARGODHA
DEPARTMENT Of URDU AND ORIENTAL LAHNGUAGES
COURSE OUTLINE spring.2020
Course Title: اہم ادبی رجحانات
Course Code: URDU7107
Credit Hours: 03
Class.M.Phil 2nd.
Timing. Monday and Tuesday. 11.30 am.
Instructor: Shahid Nawaz
Email: [email protected]
DESCRIPTION AND OBJECTIVES
یہ کورس بنیادی طور پر اردو شاعری اور اردو فکشن کے تاریخی، فکری اور فنی تناظرات کے مطالعات پر مشتمل ہے۔ اگرچہ یہ تناظرات اٹھارہوں صدی سے باقاعدہ طور پر شروع ہو چکے تھے تاہم ان کا صحیح انداز انیسویں صدی کے نصف آخر سے شروع ہو کر بیسویں صدی کے آختتام تک اپنا اثر دکھاتا ہے۔ ہمارے طالب علم عام طور پر ان تاریخی تناظرات کو ایک ترتیب و توازن سے تو سمجھ لیتے ہیں مگر ان کے بنیادی فنی مباحث بالخصوص اصطلاحات کی طرف ان کی توجہ نسبتا کم ہی رہتی ہے۔ یہ کورس جدید ادبی رجحانات (شاعری اور فکشن کے حوالے سے) ان تمام تناظرات کو ایک کلیت میں دیکھنے کی کوشش ہے۔ طالب علموں کو ان مباحث کی مبادیات کے ساتھ ساتھ شاعری اور فکشن سے اطلاقی مثالیں بھی دی جائیں گی اور ان کی تکنیک کے حوالے سے شاعری اور فکشن کے سرمایے کا جائزہ لیا جائے گا۔
INTENDED LEARNING OUTCOMES
1۔ اردو ادب کے فکری تناظرات کا ارتقائی جائزہ لینا۔
2۔ ادب کو بحیثیت ایک کلی اکائی کے تجزیہ کرنا اور ادب میں ابھرنے والی تحریکوں کو تاریخی ترتیب سے دیکھنا۔
3۔ حالات و واقعات اور زمان و مکاں کی تبدیلی کئ ساتھ ساتھ بدلتے ہوئے فکری تناظرات کا مطالعہ۔
4۔ شاعری اور فکشن میں استعمال ہونے والی تکنیکوں کا جائزہ لنا اور انھیں عالمی ادبی پس منظر میں دیکھنے کی کوشش کرنا۔
COURSE CONTENTS
(الف) کلاسیکی شاعری
1۔ شاعری : تازہ گوئی کا رجحان (میر و سودا کے عہد میں)اصلاح زبان کا رجحان (ناسخ کے عہد میں)نیچرل شاعری کا رجحان (انجمن پنجاب کے زمانے میں)
2۔نثر: داستانوں میں طلسماتی حقیقت نگاری کا رجحان (داستان امیر حمزہ از غالب لکھنوی)شخصی اظہار کا رجحان (غالب کے حوالے سے) عقلیت پسندی اور مدعا نویسی کا رجحان (عہد سر سید کے حوالے سے)
(ب) جدید ادب 1۔ شاعری:
جدید اردو شاعری، جدید مغربی شاعری، جدید علم کے تناظر میں
علامتیت، تمثالیت، ابہام، قول محال اور ڈرامائی خود کلامی (بحوالہ خصوصی: راشد، میرا جی، مجید امجد، اختر الایمان، ناصر کاظمی)
نئی شاعری اور لسانی تشکیلات (بحوالہ خصوصی: افتخار جالب، انیس ناگی ظفر اقبال
2۔ فکشن
جدید اردفکشن، جدید مغربی اردو فکشن، جدید علم کے تناظر میں
شعور کی رو، سرئیلزم، نفسیاتی حقیقت نگاری،وجودی بیگانگیت، علامت نگاری، تجریدیت، کہانی کی بازیافت، سائنس فکشن، (بحوالہ خصوصی: ممتاز شیریں، عبداللہ حسین، انور سجاد، اشفاق احمد)
READINGS
(1) ابو الاعجاز حفیظ صدیقی، کشاف تنقیدیی اصطلاحات، پورب اکادمی، اسلام آباد، 2016ء
(2) شمیم حنفی، ڈاکٹر، جدیدیت کی فلسفیانہ اساس، قومی کونسل براے فروغ اردو ، دہلی، 2012ء
(3) شمیم حنفی، ڈاکٹر، خیال کی مسافت، شہرزاد، کراچی، 2017ء
(4) گوپی چند نارنگ، ڈاکٹر، ساختیات، پس ساختیات اور مشرقی شعریات، سنگ میل پبلی کیشنز،لاہور، 1993ء
(5) وزیر آغا، ڈاکٹر، معنی اور تناظر، اردو زبان، سرگودھا، 2008ء
(6) یونس جاوید، ڈاکٹر، حلقہ ارباب ذوق، دوست، اسلام آباد، 2014ء
COURSE SCHEDULE
Week |
Topics and Readings |
Books with Page No.
|
1. |
کورس اور ادبی رجحانات کا تعارف |
جدیدیت کی فلسفیانہ اساس/معنی اور تناظر |
2. |
تازہ گوئی کا رجحان اور اس کا پس منظر |
کشاف تنقیدی اصطلاحات |
3. |
اصلاح زبان کے معاملات، پس منظر و پیش منظر |
لکھنو کا دبستان شاعری |
4. |
نیچرل شاعری کیا ہے؟ مبادیات و مباحث |
مقدمہ شعر و شاعری |
5. |
انیسویں صدی کے نصف آخر کی شعری صورت حال |
جدیدیت کی فلسفیانہ اساس/خیال کی مسافت |
6. |
جدید ادب کیا ہے؟ |
اختیات، پس ساختیات اور مشرقی شعریات |
7. |
جدید اور کلاسیکی ادب میں باہمی امتیازات و مماثلات |
اختیات، پس ساختیات اور مشرقی شعریات |
8. |
علامت نگاری بحوالہ میرا جی |
جدیدیت کی فلسفیانہ اساس/خیال کی مسافت |
9. |
تمثالیت،ابہام اور قول محال بحوالہ مجید امجد، اختر الایمان |
کشاف تنقیدی اصطلاحات |
10. |
ڈرامائی خود کلامی بحوالہ ناصر کاظمی |
کشاف تنقیدی اصطلاحات |
11. |
نئی لسانی تشکیلات بحوالہ ظفر اقبال |
نئی شاعری/ کشاف تنقیدی اصطلاحات |
12. |
جدید فکشن کیا ہے؟ مبادیاتی مباحث |
معنی اور تنا/ظر کشاف تنقیدی اصطلاحات |
13. |
شعور کی رو بحوالہ قرۃ العین حیدر |
قرۃ العین حیدر: ایک مطالعہ |
14. |
نفسیاتی حقیقت نگاری بحوالہ ممتاز شیریں |
نفسیاتی تنقید |
15. |
وجودی بیگانگت ،علامت نگا ری اور تجریدیت بحوالہ انور سجاد |
جدیدیت کی فلسفیانہ اساس/خیال کی مسافت |
16. |
کہانی کی بازیافت بحوالہ عبداللہ حسین اور اشفاق احمد |
جدیدیت کی فلسفیانہ اساس/خیال کی مسافت |
RESEARCH PROJECT /PRACTICALS/LABS/ASSIGNMENTS
1۔ عالمی ادبی رجحانات کے حوالے سے طالب علموں کو ایک اسانمنٹ
2۔ اردو کے ادبی رجحانات کے حوالے سے تین تین طالب علموں کو ایک اسانمنٹ سی جائے گی
ASSESSMENT CRITERIA
Sessional: 20
Assignment+ Presentation: 10+10
Final exam: 100 (Mid 30+ Sessional 20+ Final 50)