Introduction to Course
امت مسلمہ کے لیے آخری دستور اور مکمل ضابطہ ٔ حیات قرآن کریم کی صورت میں جوحق تعالی ٰ نے تیار کیا اس کے لیے اللہ تعالیٰ کی نظر ِ انتخاب عربی زبان پر پڑی ،لہذ اسورۃ یوسف میں ارشاد فرمایا: تحقیق ہم نے عربی میں قرآن نازل کیا تاکہ تم سمجھ سکو۔پھر جس ہستی پر یہ قرآن نازل ہوا وہ بھی عربی تھے ۔احادیث ِ نبویہ جو قرآن پاک کی قولی اور فعلی تفسیر وتشریح ہیں کا ذخیرہ بھی عربی زبان میں ہی ہے ۔دیگر علوم اسلامیہ وعربیہ کا تمام سرمایہ بھی عربی زبان ہی میں موجود ہے ۔اس واسطے تما م امت مسلمہ کےلیے بالعموم اور ہر اس شخص کے لیے بالخصوص جو دین اسلام کا مطالعہ کرنا چاہتا ہے ، عربی زبان پر عبور رکھنا از بس ضروری ہے۔ عربی ز بان کو جاننا ہی اسے اسلام کے سمجھنے پر قادر بنا سکتاہے ۔عربی زبان کی اسی اہمیت کے پیش نظر شعبہ علوم اسلامیہ کے بی ایس اسلامیات کے نصاب میں بھی عربی سے وابستگی حاصل کرنے کے لیے نصاب مقرر کیا گیا ہے جس کا مقصد عربی زبان وادب میں مہارت حاصل کرنا ہے تاکہ علوم اسلامیہ کو کما حقہ سمجھا جاسکے۔
INTENDED LEARNING OUTCOMES
1۔ طلباء کو علوم اسلامیہ میں عربی زبان کی اہمیت سے آگاہ کرنا
2۔علم صرف اور علم نحو کے بنیادی قواعد سے روشناس کروانا تاکہ قرآن وسنت کو سمجھنا آسان ہوسکے۔
3۔اسلام کی تعلیمات کا زیادہ تر حصہ چوں کہ عربی زبان میں ہے ،اس لیے ان میں ایسی استعداد پیدا کرنا تاکہ وہ علمی سرمائے سے ازخود استفادہ کرسکیں۔
.
COURSE CONTENTS
عربی زبان کا آغاز و ارتقاء،عربی زبان کی اہمیت،علوم اسلامیہ کے فہم میں عربی زبان کا کردار،فعل ماضی اور فعل مضارع کی تعارف،فعل ماضی ،فعل مضارع کی اقسام اور گردانیں،فعل ماضی اور فعل مضارع کے بنیادی صرفی قواعد،فعل امر اورنہی کا تعارف،فعل امر اور نہی کی اقسام اور گردانیں،فعل امر کے بنیادی صر فی قواعد ،اسم فاعل کا تعارف اور صرفی قواعد،اسم مفعول کا تعارف اور صرفی قواعد،اسم تفضیل کا تعارف اور قواعد،اسم ظرف کا تعارف اور قواعد،اسم آلہ کا تعارف اور قواعد،اسم اشارہ قریب اور بعید،اسم موصول،اسم معرب کاتعارف اور اس کی اقسام،مبنی کا تعارف اور اقسام،حروف نداء،حروف نواصب مضارع،حروف جوازم مضارع،فعل ثلاثی مجرد کا تعارف، ثلاثی مجرد کے ابواب،ثلاثی مزید فیہ کا تعارف،ثلاثی مزید فیہ کے ابواب،ثلاثی مزید فیہ کے ابواب کا تفصیلی مطالعہ ،صحیح،مثال یائی اور واوی،مضاعف،لفیف مفروق ومقرون،ناقص یائی وواوی،مہموز الفاء والعین والیاء،اجوف
READINGS
COURSE ASSESSMENT:
Every Wednesday &Thursday from 10:30 AM to 12:00 AM ( For BS Islamic Studies 1st Reg)
Every Wednesday & Thursday from 01:30 PM to 03:00 PM ( For BS Islamic Studies 1st SS)
Commencement of Classes 0CT 26, 2020
Mid Term Examination Dec 28,2020 to Jan 01, 2021
Final Term Examination March 01 to 05, 2021
Declaration of Result March 12, 2021