Introduction to Course
اصول فقہ سے مراد اسلامی شریعت کے وہ بنیادی اصول اور فقہ اسلامی کے وہ قانونی قواعد و ضوابط ہیں جن سے کام لے کر ایک ماہر فقیہ اور قانون دان شریعت کے مصادر ومآخذ سے تفصیلی احکام کا استنباط کرتا ہے۔شریعت کے مصادر ومآخذ میں اصل اور بنیادی مآخذ دو ہی ہیں،قرآن اور سنت۔پھر ان دونوں کی سند کی بنیاد پر بقیہ مآخذ جن میں اجماع او رقیاس،استحسان،مصالح مرسلہ ،استصحاب،سابقہ شریعتیں ،عرف اور اقوال صحابہ کو بہت اہمیت حاصل ہے،اپنے اپنے درجے پرآتے ہیں۔ان سب مآخذ سے تفصیلی احکام اخذ کرنا اور ان کو مرتب ومنضبط کرنا نہ صرف گہری بصیرت اور عمیق فقہی نظر کا متقاضی ہے بلکہ اس عمل کر انجام دینے کے لیے کچھ طے شدہ امور ،مرتب اصول اور منضبط قواعد و احکام بھی ہیں،جن کو اس پورے عمل میں سامنے رکھنا پڑتا ہے،انہی قواعد و احکام کے مجموعے کا نام اصول فقہ ہے۔اس مختصر سی وضاحت کے بعد اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اسلامی علوم میں اصو ل ِ فقہ کی کیااہمیت ہے؟اصول فقہ کی اسی اہمیت کے پیش نظر علامہ ابن خلدون (م808ھ)نے اصول فقہ کو علوم شرعیہ میں سب سے اعلی ،سب سے برتراور سب سے زیادہ مفید تر قرار دیاہے۔بعض جدید مصنفین نے اس کو فلسفہ قانون اسلامی ،منہاجیات ِ قانون کی وضاحتی اصطلاحات سے بھی تعبیر کیا ہے۔
INTENDED LEARNING OUTCOMES
1۔اسلامی فقہی قانون سے طلباء کو روشناس کروانا۔
2۔شریعت کے مصادر ومآخذ سے جان کاری ۔
3۔قرآن وسنت کے علاوہ اجماع ،قیاس ،استحسان ،مصالح مرسلہ ،عرف ،اقوال صحابہ اور سابقہ شرائع سے استفادہ کرنے کی شرائط اور تمام ثانوی مصادر کی شرعی حیثیت سے واقفیت ۔
4۔جدید پیش آنے والے مسائل میں اسلامی فقہی اصول وقواعد سے استفادہ کی صورتوں سے جان کاری۔
5۔مختلف مکاتب فقہ کا مختصر تعارف اور اس زمانے کے حالات و واقعات کے پیش منظر میں جدیدمسائل کے حل کے حوالے سے اپنے اپنے زمانے میں ان مکاتب فکر کے سرخیل فقہاء کی مساعی اور ان کے نفوذ واثرات سے واقفیت
.
COURSE CONTENTS
علم فقہ ،اصول فقہ ،تعریف و تعارف اور بنیادی اصطلاحات، مصادر فقہ (قرآن ،سنت ،اجماع اور قیاس) ثانوی مصادر فقہ(استحسان،مصالح مرسلہ،استصحاب ) ثانوی مصادر فقہ (عرف،اقوال ِ صحابہ اور سابقہ شریعتیں) خاص و عام، مشترک و مول، مطلق و مقید، حقیقت و مجاز، امرونہی، صریح کنایہ و اجتھاد وغیر ہ، متقابلات، اقسام حکم، فقہ کا آغاز وارتقاء، اہم مکاتب فقہ، اہم کتب فقہ، دور جدید میں فقہ کا رول برصغیر میں فقہ کا ارتقاء، اسلامی اور رومی قانون کا تقابلی مطالعہ
READINGS
COURSE ASSESSMENT:
Every Wednesday &Thursday from 09:00 AM to 10:30 AM ( For MA 1st Reg Islamic Studies)
Commencement of Classes 0CT 26, 2020
Mid Term Examination Dec 28,2020 to Jan 01, 2021
Final Term Examination March 01 to 05, 2021
Declaration of Result March 12, 2021