Course Tittle: اصول تفسیر و تاریخ تفسیر(B.S ISLMAIC STUDIES, SMESTER 5th)
Course Code: ISL-501
Credit Hours: 3
Instructor: Muhammad abrar
Email: [email protected]
علم تفسیرعلوم اسلامیہ میں افضل اور اعلی علم ہے یہ وہ علم ہے جس کا کلام الہی سے تمام علوم کے بالمقابل سب سے زیادہ گہرا تعلق ہے ، اسی کے ذریعہ قرآن کا صحیح فہم حاصل ہوتا ہے ، اور یہ علم اپنے وابستگان کو مرضی رب سے واقف کراکر کبھی نہ فنا ہونے والی سعادت حقیقی کا مستحق بناتا ہے ۔a
اس علم کی فضلیت کے لئے یہ کافی ہے کہ اس کا موضوع کلام اللہ ہے، اور کلام اللہ کے صحیح مفہوم ومراد سے واقفیت حاصل کرکے مرضی رب کو پانا اور پھردائمی سعادت سے ہمکنار ہونا اس کی غرض وغایت ہے اور یہ انسان کی دینی اور دنیوی کمال کا ایسا زینہ جس کے بغیر کمال کی منزل تک رسائی نہیں ہوسکتی ، کیونکہ کوئی کمال علوم شرعیہ اور دینی معرفت کے بغیر حاصل نہیں ہوسکتا اور علوم شرعیہ اور دینی معرفت کتاب اللہ کے علم کے بغیر ناممکن ہے ، اور کتاب اللہ کا صحیح علم علم تفسیر کے بغیر نہیں ہوسکتا- اسی لئے اس علم کی طرف سب سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے توجہ مبذول کی اور اس طرح اس علم کو یہ شرف حاصل ہوا کہ وہ شخصیت اس کی موجد بنی جن پر یہ کلام الہی نازل ہوا ، بلکہ قرآن کریم سے یہ بات بھی واضح ہوتی ہے کہ خود اللہ نے اپنے کلام کی تفسیر وتوضیح کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کیا ہے ، اللہ عزوجل کا ارشاد ہے :{إِنَّا سَنُلْقِی عَلَیْکَ قَوْلاً ثَقِیلاً }(المزمل:5)
’’ہم ڈالنے والے ہیں تجھ پر ایک بات وزن دار‘‘
READINGS
1۔ البرہان فی علوم القرآن از عبداللہ زرکشی
2۔الاتقان فی علوم القرآن از جلال الدین سیوطی
3۔مناہل العرفان فی علوم القرآن از عبدالعظیم الزرقانی
4۔الفوز الکبیر از شاہ ولی اللہ ؒ
5۔مباحث فی علوم القرآن از ڈاکٹر صبحی صالح
6۔ التبیان فی علوم القرآن از محمد علی صابونی
7۔التفسیر و المفسرون از ڈاکٹر محمد حسین الذھبی
8۔ تاریخ التراث العربی از فواد سیزگن
9۔اردو دائرہ معارف اسلامیہ، پنجاب یونیوسٹی لاہور
10۔مقدمہ ابن کثیر از ابن کثیر
CONTENTS
1۔اصول تفسیر
وحی کا معنی و مفہوم ،نزول کے طریقے،وحی کی اقسام،تاریخ نزول قرآن (مکی و مدنی زمانہ)، اسباب نزول، جمع و تدوین قرآن،اصول تفسیر،محکم و متشابہہ،عام و خاص، ناسخ و منسوخ ،مطلق و مقید،اعجاز القرآن، امثال القرآن،اقسام القرآن ،جدل القرآن،قصص القرآن، ترجمۃ القرآن ،امام ابن تیمیہ اور اصول تفسیر،علماء برصغیر و اصول تفسیر، شاہ ولی اللہ اور علوم خمسہ ،فہم قرآن میں دشواری کے اسباب ،خذف،ابدال ،تقدیرو تاخیر ، کنایہ و مجاز۔
2۔تاریخ تفسیر
تفسیر و تاویل کا معنی و مفہوم اور ان میں فرق،تفسیرکی ضرورت واہمیت،مفسر کے لیے ضروری علوم، مفسر کے شروط و آداب، تفسیر کا آغاز و ارتقاء(از عہد رسالت تا سقوط بغداد)،دور تدوین و تفسیر،طبقات المفسرین،اقسام تفسیر (تفسیر بالماثور و تفسیر بالرائے)، اہم تفاسیر کا تعارف،فقہی ادبی اور اشاری تفاسیر اور مختلف فرقہ (شیعہ ،خوارج اور معتزلہ کی تفاسیر)، برصغیر پاک و ہند میں تفسیر قرآن کا آغاز و ارتقاء، عربی ،فارسی اور انگریزی تفاسیر کا تعارف
COURSE ASSESSMENT:
During During Octobar 12, 2020 to March 01, 2021 (16 Weeks)
Time Table:
Every Wednesday from 12:00 PM to 1:30 PM
Every Thursday from 12:00 PM to 1:30 PM