COURSE OUTLINE Fall 2020
Course Title: اصول تحقیق و تدوین
Course Code :URDU-476
Credit Hours: 03
Instructor: ABIDA NASEEM
Email: [email protected]
DESCRIPTION& OBJECTIVES
تحقیقی مقالہ لکھنے والے طلبہ کے لیےاصول تحقیق سے آگاہ ہونا بہت ضروری ہے۔ اس کورس کا مقصد طلبا وطالبات میں تحقیق و تدوین کے بنیادی مباحث کا شعور پیدا کرناہے۔ تحقیق کے نظری مباحث کے ساتھ ساتھ عملی اور اطلاقی سطح پر تحقیق کے مختلف طریقہ ہائے کار سے روشناس کرنا،جدید رسمیات تحقیق سے واقفیت اور جدید ذرائع تحقیق کی افادیت اور استعمال سے آگاہ کرنا او ر منتخب کردہ موضوعات اور متون کےتحقیقی مطالعات کی صلاحیت پیدا کرنا ہے۔ ان مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے سب سے پہلے تحقیق کی رسمیات کی وضاحت کی جائے گی۔ بعد ازاں مختلف نمونوں کی مدد سے طلبا وطالبات کوتحقیق وتدوین کی نوعیت اور طریق کار سمجھنے کے لیےعملی مشقیں کروائی جائیں گی۔
INTENDED LEARNING OUTCOMES
1۔ تحقیق کے نظریہ اور عمل سے آگاہ ہو سکیں گے۔
2۔۔ تدوین کے نظریہ اور عمل سے آگاہ ہو سکیں گے۔
3۔ تحقیق و تدوین کے عملی تجربے کی صلاحیت پیدا ہو جا ئے گی۔
COURSE CONTENT
1 تحقیق کیا ہے ؟تعارف اور اہمیت
2 - تحقیق کی اقسام،حدود،مقاصد اور دیگر علوم سے تعلق
3 - تحقیق کے مدارج:موضوع کا انتخاب،خاکہ بنانا،مواد کی فراہمی،مطالعہ اور نوٹ،مواد کی جانچ پرکھ،تسوید،حواشی وحوالہ جات،کتابیات
4- ماخذات کی اقسام اور تفصیل،جدید ذرائع تحقیق،دستاویزات،کتب،رسائل،انٹرویو،انٹرنیٹ،سمعی بصری مواد،اخبارات،مکاتیب
5- تدوین کی تعریف اور دائرہ کار،اہمیت،حدود اور اقسام،تدوین کا دیگر علوم سے تعلق
6- تدوین کے مدارج:متن،اختلاف متن،تحقیق و تنقید اور قیاسی تصحیح،بنیادی نسخے کا تعین،منشائے مصنف،حواشی و تعلیقات،رسم الخط اور املا کے مسائل
READINGS
تحقیق کا فن،ڈاکتر گیان چند جین
تحقیق شناسی،رفاقت علی شاہد
اردو میں اصول تحقیق،داکٹر ایم سلطانہ بخش
ادبی تحقیق کے اصول۔ڈاکٹر تبسم کاشمیری
ادبی تحقیق۔ڈاکٹر جمیل جالبی
COURSE SCHEDULE
Week |
Topics |
Suggested Books |
1. |
تحقیق کیا ہے؟تعریفات اور دائرہ کار |
تحقیق کا فن |
2. |
تحقیق کی اقسام،حدود اور دیگر علوم سے تعلق |
تحقیق کا فن،تحقیق شناسی |
3 |
تحقیق کے مدارج:موضوع کا انتخاب اور خاکہ کی تیاری |
ادبی تحقیق کے اصول |
4. |
مواد کی اقسام اور جمع آوری |
جدید رسمیات تحقیق |
5 |
مواد کی جانچ پرکھ اور نوٹ لینا |
اصول تحقیق،تحقیق شناسی |
6. |
تسوید اور حوالے کا اندراج |
جدید رسمیات تحقیق |
7. |
کتابیات اور ضمیمہ جات |
تحقیق کے طریقہ کار |
8. |
تدوین کیا ہے؟تعریفات اور ضرورت و اہمیت |
متنی تنقید،تحقیق شناسی |
9. |
تدوین کی حدود اور مشکلات |
متنی تنقید |
10. |
تدوین کے مدارج:متن کا انتخاب |
تصحیح و تحقیق متن |
11. |
اختلا ف متن کے مسائل |
اصول تحقیق و تدوین |
12. |
بنیادی نسخے کا تعین |
متنی تنقید، تحقیق شناسی |
13. |
املا اور رسم الخط کے مسائل |
تحقیق شناسی، صحیح و تحقیق متن |
14. |
قیاسی تصحیح اور منشائے مصنف کا تعین |
تحقیق کا فن،تحقیق شناسی |
15. |
حواشی و تعلیقات اور ضمیمہ جات |
اصول تحقیق و تدوین |
16. |
اشاریہ و فرہنگ اور مقدمہ |
جدید رسمیات تحقیق |
RESEARCH PROJECT
ہر طالب علم کے لیے سیمسٹر کے دوران درج بالا موضوعات پر مشتمل ایک ایک انفرادی اسائنمنٹ لکھوائی جائے گی۔
متون کے تجزیاتی مطالعہ کے لیے پانچ پانچ طلبہ کے گروپ تشکیل دیے جائیں گے۔
متون کے اسلو بیاتی محاسن پر مباحثہ کروایا جائے گا۔
ASSESSMENT CRITERIA
Mid: 30
Project: 10
Attendance: 5
Participation: 5
Final exam: 50(Mid 30+ Sessional 20+ Final 50)
Time Table:
Monday-Tuesday BS-7 Regular 10:00-11:30
Monday-Tuesday BS-7 SS 3:00-4:30