تعارف

علم تفسیرعلوم اسلامیہ میں افضل اور اعلی علم ہے یہ وہ علم ہے جس کا کلام الہی سے تمام علوم کے بالمقابل سب سے زیادہ  گہرا تعلق ہے ، اسی کے ذریعہ قرآن کا صحیح فہم حاصل ہوتا ہے ، اور یہ علم اپنے وابستگان کو مرضی رب سے واقف کراکر کبھی نہ فنا ہونے والی سعادت حقیقی کا مستحق بناتا ہے ۔ اس علم کی فضلیت کے لئے یہ کافی ہے کہ اس کا موضوع کلام اللہ ہے، اور کلام اللہ کے صحیح مفہوم  ومراد سے واقفیت حاصل کرکے مرضی رب کو پانا اور پھردائمی سعادت سے ہمکنار ہونا اس کی غرض وغایت ہے اور یہ انسان کی دینی اور دنیوی کمال کا ایسا زینہ جس کے بغیر کمال کی منزل تک رسائی نہیں ہوسکتی ، کیونکہ کوئی کمال علوم شرعیہ اور دینی معرفت کے بغیر حاصل نہیں ہوسکتا اور علوم شرعیہ اور دینی معرفت کتاب اللہ کے علم کے بغیر ناممکن ہے ، اور کتاب اللہ کا صحیح علم علم تفسیر کے بغیر نہیں ہوسکتا- اسی لئے اس علم کی طرف سب سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے توجہ مبذول کی اور اس طرح اس علم کو یہ شرف حاصل ہوا کہ وہ شخصیت اس کی موجد بنی جن پر یہ کلام الہی نازل ہوا ،  بلکہ قرآن کریم سے یہ بات بھی واضح ہوتی ہے کہ خود اللہ نے  اپنے کلام کی تفسیر وتوضیح کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کیا ہے ، اللہ عزوجل کا ارشاد ہے :{إِنَّا سَنُلْقِی عَلَیْکَ قَوْلاً ثَقِیلاً }(المزمل:5) ’’ہم ڈالنے والے ہیں تجھ پر ایک بات وزن دار‘‘                                                                                        

Course Tittle:AL TAFSIR(BS ISLMAIC STUDIES, SMESTER 6TH)

Course Code: ISL-601

Credit Hours: 3

 

 

Course Contents

1۔سورۃ الانعام(تعارف سورۃ، صابی ملتوں سے خطاب،نشانات معارفت الہی، مضامین قرآن ،دنیاوی زندگی کی حقیقت ،نصرت الہی،بعثت رسول اللہ ﷺ ،اتباع وحی ،آیت الہی کا تمسخر،تعارف ابراہیم ؑ،انبیاء کی مشترکہ دعوت توحید ،عرب میں شرک کی ابتداء،انکار وحی و رسالت،ایمان بالآخرت۔ذبیحہ اور حلال جانور،جنو ں اور انسانوں کا محاسبہ)۔

2۔سورۃ الاعراف(تعارف سورۃ،نبوت عامہ،اصحاب اعراف، قرآن سے غفلت،عظمت انسان ،حسد اور تکبر،لباس کی اہمیت ،عورت کے لیے پردے  کا حکم،حرام اشیاء،حضرت ہود ؑ، حضرت صالح ؑ ،حضرت شعیبؒ )

3۔ سورۃ الانفال(تعارف سورۃ،جہاد کی غرض و غایت، ضرورت و اہمیت ، مال غنیمت، غزوہ بدر میں امداد غیبی،نزول ملائکہ ،حقو ق اللہ میں خیانت،حقو ق العباد، آداب مسجد  ،مشرکین کی عبادت)

4۔ سورۃ التوبہ(تعارف سورۃ ، جمع قرآن ،حج اکبر،دلوں کی شفا،غزوہ تبوک، مسائل زکوٰۃ ، منافقین کےلیے سزا 

READINGS

1۔ معارف القرآن از مفتی محمد شفیع  ؒ

2۔ تفہیم القرآن از مولانا سید ابوالاعلٰی مودودیؒ

3۔ تدبر قرآن از مولانا امین احسن اصلاحی

4۔ تفسیر ابن کثیر از عمادالدین ابن کثیرؒ

5۔ روح المعانی از شہاب الدین محمود بن عبداللہ آلوسیؒ

6۔ جواہر القرآن از مولانا غلام اللہ خاں

COURSE ASSESSMENT:

  • Final Term Exam: 50 Marks
  • Mid Term Exam: 30 Marks
  • Sessional: 20 Marks
    • Presentation: 05 Marks
    • Assignment : 05 Marks
    • Attendance: 05 Marks
    • Class Behaviour : 05 Marks

Date and Time of Classes

During March 02, 2020, to June 22, 2020 (16 Weeks)

Time Table

Every Wednesday and Thursday  from 1:30 PM to 3:00 PM

Course Material